دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے ایران کو اسٹارلنک انٹرنیٹ مفت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔
دوسری طرف ایران نے اسٹارلنک ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس نے ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹارلنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے اور اسٹارلنک کے صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی عارضی طور پر معاف کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں پر تشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے کئی روز سے انٹر نیٹ سروس بند ہے۔