• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، قطر اور اومان کی ایران پر امریکی حملے کی مخالفت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قطر اور اومان نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی ہے۔

امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور اومان نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکا میں لابنگ کی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے کہا کہ امریکا ایران پر حملہ نہ کرے، ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائے گی، جس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کی حالیہ کشیدگی میں بظاہر یہ عرب ممالک خاموش ہیں لیکن پس منظر میں رہ کر لابنگ کررہے ہیں کہ ایران پر امریکا حملہ نہ کرے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے حملہ کرنے کے اقدام سے عالمی آئل مارکیٹ ہل کر رہ جائے گی اور لامحالہ امریکی اکانومی کو بھی نقصان پہنچے گا۔

اخبار کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں پڑیں گے اور امریکا کو ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید