• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے سیاسی قیادت کے ٹیلیفونک رابطے

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے سیاسی قیادت نے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بتایا کہ سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا، سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی محمود اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق سیاسی قیادت نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید