• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی فیک چالان بھیج دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق/ فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق/ فائل فوٹو 

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو بھی فیک چالان بھیج دیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ انہیں بھی فیک ٹریفک چالان موصول ہوا ہے، اسپیکر نے انکشاف کیا کہ اُن کی آواز بناکر کسی شخص نے کسی دوسرے شخص سے پیسے مانگے، اُس شخص نے اُن سے رابطہ کرکے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے تو کسی سے پیسے مانگے ہی نہیں ہیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ ان کے پاس بھی 19 چالان آئے ہیں، کل بھی ایک چالان آیا، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری بولیں فیک ٹریفک چالان بہت سے شہروں میں چل رہا ہے، روز کی بنیاد پر فراڈ ہورہا ہے۔

نعیمہ کشور نے کہا کہ واٹس ایپ ہیکنگ بھی معمول بن چکی ہے، پیسے مانگے جاتے ہیں، شہریار آفریدی بولے کوئی لنک بھیجا جائے تو اسے کھولنے سے بچیں، ورنہ آپ پر توہینِ مذہب کا الزام لگ سکتا ہے، کئی لوگ اس وجہ سے جیلوں میں ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں، یہ پورا ایک مافیا ہے جو لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے سازش کرتا ہے، اس پر تحقیقات کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید