• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی میں ملی نغموں‘ کوئز اور پینٹنگ کے مقابلے

سرگودھا(نمائندہ جنگ)پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہور الحسن ڈوگر نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ادبی مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آزادی کی قدر کا اندازہ محکوم اقوام پر ہونے والے ظلم و ستم سے کرنا چاہیے۔ یہ مدینہ منورہ کے بعد دوسری نظریاتی ریاست ہے جو کہ اسلام کے نام پرقائم کی گئی۔اس موقع پر یونیورسٹی میں دوسرےملی نغموں کےمقابلوں میںمحمد وقاص نے پہلی، تنویر عباس نے دوسری جبکہ محمد عمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فی میل کیٹگری میں صبیحہ نے پہلی‘ماہ نور نے دوسری اور آمنہ جعفری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز اور پینٹنگ کے بھی مقابلے ہوئے۔
تازہ ترین