سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آج شادی ہے۔
جنید صفدر بارات لے کر لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچ گئے ہیں۔ باراتیوں میں مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف بھی شامل ہیں۔
بارات میں اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی۔ گزشتہ شب جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی تھی۔