النصر سے کشیدگی، رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش
40 سالہ رونالڈو پہلے ہی سعودی کلب کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کر چکے ہیں، جس کے تحت وہ 2027 تک سعودی کلب النصر کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔ تاہم، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے معاہدے میں ایک ایسی شق بھی شامل ہے جو انہیں رواں موسمِ گرما میں کلب چھوڑنے کی اجازت دیتی ہے۔