• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اداروں اور عمارتوں میں آگ بھجانے کا انتظام کریں، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اب بھی عمارت کے اندر متعدد لوگوں کے ہونے کا امکان ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اداروں سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں متعدد آتشزدگی کے واقعات ہوئے ہیں، شہری اپنے اداروں اور عمارتوں میں آگ بھجانے کا انتظام کریں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمارت میں ہنگامی اخراج کے راستے لازمی شامل کریں۔

قومی خبریں سے مزید