پاکستان کی ماہ نور علی نے چیک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
پراگ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں فاتح کھلاڑی نے میزبان ملک کی پلیئر کو شکست دے کر انڈر 15 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ماہ نور علی اور میزبان ملک کی یوہانا یڈلیچکوا کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں ماہ نور علی اپنی حریف کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 ۔ 2 سے شکست دی۔
فائنل میں پاکستانی پلیئر کی جیت کا اسکور 12-10، 11-02، 09-11، 03-11 اور 11-09 رہا۔
یہ ماہ نور علی کے کیرئیر کا 26 واں انٹرنیشنل جونیئر گولڈ میڈل ہے ، اسی ایونٹ میں ماہ نور کی بہن سحرش نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
سحرش علی نے یوکرین کی وکٹوریہ شیوکوپلیاس کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی، تیسری پوزیشن کے میچ میں سحرش کی جیت کا اسکور 11 ۔ 3، 11 ۔ 9 اور 11 ۔0 رہا۔
ماہ نور اور سحرش کی بڑی بہن مہوش سیمی فائنل میں ان فٹ ہوگئی تھیں۔