• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا آتشزدگی، گمشدہ افراد میں سکھر کا محمد اطہر بھی شامل

سانحہ گل پلازا میں گمشدہ سکھر کے رہائشی محمد اطہر کے اہل خانہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اہل خانہ کے مطابق گل پلازا میں گزشتہ رات لگنے والی آگ کے دوران محمد اطہر بچوں کی شاپنگ کے لیے موجود تھے ۔

آگ لگنے پر محمد اطہر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تو اُنہوں نے بتایا کہ میں گل پلازا میں موجود ہوں، مجھے کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے، باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اطہر کے اہل خانہ گزشتہ روز گفتگو کے بعد سے اب تک رابطہ ہونے پر پریشان ہوئے اور کراچی کےلیے روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید