راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے امام حسین شاہ جیلانی زخمی ہوگئے، ان کا سیکیورٹی گارڈ شفقت جاں بحق ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی امام حسین شاہ جیلانی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
فائرنگ کا واقعہ تھانہ روات کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔