الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق مقامی حکومت ملکی جمہوری اداروں کا اہم ستون ہے، بلدیاتی حکومت مقامی سطح پر لوگوں کو سہولتیں اور ان کے مسائل حل کرتی ہے، الیکشن کمیشن اسے قومی مسئلہ سمجھتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 219 میں ترمیم کے لیے حکومت کو سفارشات بھجھوادی ہیں، مقامی حکومتوں کی میعاد کے اختتام یا تحلیل کے وقت جو مقامی حکومت قوانین ہوں اس کے تحت الیکشن ہو۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سفارشات اس لیے بھیجی ہیں کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کروانا نہیں چاہتی، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وفاقی، صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔