• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی، انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف اسکاٹ لینڈ 187 رنز پر ڈھیر

تصویر، پی سی بی
تصویر، پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم کو گروپ سی کا یہ مقابلہ جیتنے کےلیے 188 رنز کا ہدف ملا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

گرین شرٹس کے علی رضا نے 37 رنز کے عوض 4 جبکہ مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید