پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا، میچز کے ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹر پر دستیاب ہیں۔
ٹکٹس کی فروخت کے پہلے روز سسٹم کی سست روی کی وجہ سے کرکٹ فینز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹکٹس کی آن لائن فروخت 16 جنوری سے جاری ہے، آن لائن ٹکٹس بک کرانے والے کرکٹ فینز بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پیر سے ہوا ہے۔
ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹس 400 روپے سے دستیاب ہیں، میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔