• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فسادات کرنے والے 3 دن میں خود کو پولیس کے حوالے کردیں، ایرانی پولیس چیف

ایرانی پولیس کے سربراہ احمد رضا ردان نے کہا ہے کہ دوسروں کے ورغلانے میں فسادات کا حصہ بنے والے 3 دن میں خود کو پولیس کے حوالے کردیں، ان کو کم سزائیں دی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس چیف احمد رضا رندان ایران کے قومی ٹی وی کو انٹرویو میں مظاہروں کے دوران فسادات کا حصہ بن جانے والوں کے لیے ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

چیف احمد رضا رندان نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو مظاہروں کے دوران دھوکا دے کر فسادات میں شامل کیا گیا ان کے ہلکی سزائیں دی جائیں گی بشرطیکہ وہ خود کو 3 دن میں قانون کے حوالے کر دیں۔

ایرانی سیکیورٹی حکام نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پھوٹنے والے فسادات کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید