• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں 1077 دکانوں کی اپروول موجود تھی: سابق صدر کراچی چیمبر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں 1077 دکانیں تھیں، جس کی اپروول موجود تھی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں بھی مارکیٹ جلنے کے واقعات ہوئے ہیں، ماضی میں بھی مارکیٹیں جلی ہیں، جانی نقصان اتنا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کہا تھا کہ عمارت اور مال جلنے پر ہمیں افسوس نہیں، جانی نقصان پر شدید دکھ ہے، عمارتوں میں فائر الارم اور آگ بجھانے کے آلات ہوں تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ایریا میں آگ لگنے پر تین سے پانچ منٹ میں فائر ٹینڈرز پہنچ جاتے ہیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید