• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن پی ٹی آئی نہیں: خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چار پانچ زبانیں بولتی ہے، اب ہم ان کی کون سی زبان سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ باہر بیٹھ کر گالم گلوچ کرتے ہیں سب سے پہلے ان کی زبان بندی ضروری ہے، باہر بیٹھے لوگ ان کی مرضی سے بول رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت الگ اور اسمبلی میں بیٹھنے والے الگ زبان بول رہے ہیں۔ ہم ان کی کون سی زبان پر اعتبار کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بننے پر ویلکم کرتے ہیں، وہ ہمارا بھائی ہے، ہم ان کا بڑا احترام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا محمود خان اچکزئی کی سیاست سے اختلاف ضرور ہو سکتا ہے لیکن میرا ان سے بڑا برادرانہ تعلق ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایک اکثریتی پارٹی نے اپنا لیڈر آف اپوزیشن کیوں نہیں بنایا؟ پی ٹی آئی بیک ٹریک اور دو نمبری کرنے کے لیے اپنی اسپیس رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیت ہو تو مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں اور ان کا زرلٹ بھی نکل سکتا ہے لیکن انکی بدنیتی ختم نہیں ہو رہی۔

قومی خبریں سے مزید