مغربی ہواؤں کے سلسلے کا 22 جنوری کو سندھ کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 22 جنوری کو ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ میں 22 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔