وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازا پر افسوس کا اظہار کیا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں، اتفاق رائے تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات منتقل کیے جائیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گل پلازا میں آتشزدگی کا یہ واقعہ ہمارے سسٹم کی تباہی کی نشانی ہے۔
خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ آمر ایوب خان ، آمر ضیاء الحق اور آمر پرویز مشرف کے ادوار میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے گئے۔ ہماری جمہوری حکومتوں نے لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے بلکہ اگر ان انتخابات کا شیڈول بھی آیا تو ہم نے مختلف بہانے بنا ڈالے۔