• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ دستاویز سامنے آگئیں

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ جیو نیوز نے دستاویز حاصل کرلیں۔

دستاویز کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن (کےا یم سی) نے 3 نومبر 1991ء کو گل پلازا کی عمارت ایم ایس جینیکا پرائیویٹ کمپنی کو لیز پر دی۔

دستاویز کے مطابق شہری حکومت نے پلاٹ نمبر 32 شیٹ نمبر پی آر ون 99 سال کی لیز پر دی۔

کے ایم سی دستاویز کے مطابق گل پلازا کے پلاٹ کا کل رقبہ 8 ہزار 128 گز ہے، جسے ایم ایس جینیکا پرائیویٹ کمپنی کو لیز پر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے سینئر انجنیئر عارف قاسم کے ہمراہ تباہ حال گل پلازہ کا معائنہ کیا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر ہوئے ہیں۔ عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے اندرونی حصہ متاثر ہوا ہے، بیرونی حصہ گرنے سے عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازا کی جانب جھک گیا ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ اور متاثرہ عمارت کے جڑے ہوئے حصے پر جیک لگانے کے بعد عمارت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے والے دونوں حصوں کا ملبہ بھی ایس بی سی اے ماہرین کی نگرانی میں اٹھایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید