• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا: 20 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہیں، پولیس سرجن کراچی

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ۔فوٹو: فائل
پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ۔فوٹو: فائل

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ نے تصدیق کی ہے کہ گل پلازا آتشزدگی میں جھلسنے والی 20 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہے۔

پولیس سرجن کراچی نے گل پلازا سے ملنے والی لاشوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں اور بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔

ڈاکٹر سمیعہ نے مزید کہا کہ جھلسی لاشوں میں 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں کاشف، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی اور تنویر شامل ہیں۔

پولیس سرجن کراچی نے یہ بھی کہا کہ آٹھویں لاش کی باقیادت سے ملنے والے لاکٹ کی مدد سے اہلخانہ نے اسے شناخت کیا۔

انہوں نے کہا کہ 20 لاشیں تاحال ناقابلِ شناخت ہیں، ناقابل شناخت لاشوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید