• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والا ملزم گرفتار

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقد رقم چرانے والے ملزم کو صدر سے گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو ہوئی واردات میں ملزمان 5 مورتیاں، پیتل تانبے کے برتن، زیورات کے ڈبے اور چندہ بکس سے 75 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید