خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوات کی تحصیل بریکوٹ میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔