• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں کیمیکل کی موجودگی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہو سکے ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گل پلازا آتشزدگی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات پتہ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گل پلازا سے بھی کیمیکل کی موجودگی کے لیے سیمپلز جمع کیے جائیں گے اور مارکیٹ سے متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

گل پلازا آتشزدگی میں اب تک 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید