• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا سانحہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو 7 فائلیں پیش کردیں

کراچی کے  گل پلازا سانحہ کی تحقیقات جاری ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی کو 7 فائلیں جمع کروا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات فائلوں میں سے تین گل پلازا کے زیر التواء کورٹ کیسز اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات ہیں۔

گل پلازا کی عمارت سے متعلق 1992، 2015 اور 2021 کیسز زیر التواء ہیں، جمع کروائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے دستاویزات بھی شامل ہیں۔

گل پلازا کے ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات موجود ہیں، عمارت کی منظوری کےحوالے سے رپورٹ فائل بھی ایس بی سی اے نے جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سانحے کے 4 روز بعد مکمل ریکارڈ پیش کیا۔

کراچی ڈویژن نے گل پلازا کے اصل فائلیں ایڈیشنل کمشنر کے دفتر کے حوالے کیں، اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32، پریڈی کوارٹرز ضلع ساؤتھ میں جمع کرائی گئیں۔

ذرائع نے کہا کہ فائلز میں عدالت کے کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، رپورٹ اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید