• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں آگ لگنے کے دوران لوگوں کے باہر کا راستہ تلاش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی




کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا میں دوران آگ لوگوں کا باہر کا راستہ تلاش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں بڑی تعداد میں لوگ راستہ تلاش کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کو پلازا کے اندر راستہ ڈھونڈتے دیکھا جا سکتا ہے، خاتون نے دکانداروں سے سوال کیا کہ سیڑھیاں کس طرف ہیں؟

سامنے آنیوالی ویڈیو میں سانس لینے میں مشکلات کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ  کوشش کر رہے کہ جلد از جلد بلڈنگ میں مکمل رسائی ہو، بلڈنگ کا بڑا حصہ مخدوش ہے کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی رات سوا دس بجے گل پلازا میں لگنے والی آگ کو 33 گھنٹوں بعد بجھایا گیا تھا، جس کے بعد لاشیں ملنے اور ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، گل پلازا کی ایک دکان سے 20 سے 25 افراد کی لاشوں کی باقیات ملی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے لاشیں ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے کراکری کی دکان میں بند کرلیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید