• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گم شدہ کتاب……

ڈاکیا میرے گھر ایک پارسل چھوڑ گیا، جو کسی اور کے نام تھا۔

شاید اُسے ایڈریس نہیں ملا تھا، یا شاید ایڈریس غلط درج تھا۔

پارسل میں ایک چھوٹی سی کتاب تھی،

جو جھلسے ہوئے شہر کی کہانیوں سے پُر تھی۔

مصنف نے وہ کتاب ایک معروف نقاد کے نام کی تھی،

اور اس پر دو برس پہلے کی تاریخ درج تھی۔

نقاد کو میں جانتا تھا، مگر مصنف کا نام پہلی بار سنا تھا۔

میں نے مصنف کا نام گوگل پر تلاش کیا،

خلاف توقع وہ نام…فوراً ہی سامنے آیا۔

مگر اس کا حوالہ بہ طور ادیب نہیں، بہ طور لاش تھا۔

وہ ان بدنصیبوں میں سے تھا، جو گزشتہ دنوں

پلازا میں لگی آگ میں جھلس کر مارے گئے۔

تازہ ترین