• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی سے کہہ دیا حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں، صدر بی سی بی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہہ دیا مجھے حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں۔

بی سی بی صدر امین الاسلام نے آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت جانا بنگلادیشی ٹیم، مینجمنٹ اور ہمارے کرکٹ شائقین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف یہی ہے کہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنے دیا جائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت جب فیصلہ کرتی ہے تو وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید