• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور دھویں کے اخراج کا خودکار نظام ہی نہیں ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

فائر سیفٹی میکنزم نہ ہونے پر کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور مالکان کو 28 فروری تک وقت دیا گیا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے بعد فائر سیفٹی سسٹم سے محروم عمارتوں کو سیل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید