• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اپوزیشن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کیلئے غزہ بورڈ آف پیس کو بغیر مشورہ خوش آئند قرار دیا، حکومت نے ایوان کو نظر انداز کر دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایوان میں لائے بغیر اس معاملے پر فیصلہ کرنا غلط ہے، بورڈ آف پیس میں کن شرائط پر شامل ہوئے، بتایا جائے؟

اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امت مسلمہ اور قومی مفاد کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں، غزہ کی تعمیر نو اور مستقل فائر بندی کیلئے بورڈ آف پیس میں جانے کا فیصلہ کیا، اس بات پر ہمیں اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید