• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ہنہ اور اوڑک میں برفباری، رش کے باعث ٹریفک جام

چمن شہر میں 35 سال بعد ہونے والی شدید برف باری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فوٹو :اے ایف پی
چمن شہر میں 35 سال بعد ہونے والی شدید برف باری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فوٹو :اے ایف پی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں برفباری کے باعث ہنہ اوڑک روڈ پر رش میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ ہنہ میں کئی فیملیز ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں، شدید سردی میں گھنٹوں سےٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں شاہراہوں پر کہیں بھی ٹریفک معطل نہیں، میں اس وقت کوئٹہ سے زیارت کی طرف جارہا ہوں۔

ایس ایچ او محمود خروٹی نے کہا کہ ہنہ روڈ پر اس وقت ٹریفک معمول پر رواں دواں ہے، ہنہ اوڑک روڈ پر شام کے وقت گاڑیوں کا رش زیادہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا، 35 سال بعد چمن بھر میں شدید برف باری ہوئی۔

مختلف اضلاع میں برف باری کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، چمن شہر میں 35 سال بعد ہونے والی شدید برف باری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید