• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف 2025ء کا مقدمہ سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی 2025ء کا ایک مقدمہ سامنے آیا ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کردیں، جن میں ہنگامی بنیاد پر سماعت کی استدعا کی گئی۔

سیکریٹری ٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس جاچکے ہیں، آج سماعت ممکن نہیں۔

اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ واجد گیلانی ایمان مزار اور ہادی علی چٹھہ کو اپنے آفس لے گئے اور جوڑے سے کہا کہ آپ میرے آفس میں بیٹھیں، یہاں سے آپ کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ جوڑے کے خلاف 26 جولائی 2025ء میں تھانہ کوہسار میں بھی ایف آئی آر درج ہے۔

جوڑے کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید