• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازا: ملبہ لے جانیوالے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سانحہ گل پلازا کے دوران ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔

گل پلازا کا ملبہ اٹھا کر لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کیا۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ملبے تلے لوگوں کی باقیات کے باعث احتیاط سے سرچ آپریشن کا دعویٰ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو چکی ہے،77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید