امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فرانس کی پروازیں مشرق وسطیٰ کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی اسرائیل کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند ہیں جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ جرمنی نے ایران کے لیے فضائی سروس روک دی ہے۔
اسی طرح آسٹریا نے بھی تہران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔