لاہور میں محکمۂ وائلڈ لائف نے بیدیاں روڈ پر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے مطابق چھاپے کے دوران فارم ہاؤس سے 20 سے زائد شیر برآمد ہوئے ہیں۔
محکمۂ وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ اس موقع پر 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
محکمۂ وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فیاض اور اس کے 3 ساتھی شامل ہیں۔