• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نجی ہوٹل میں آگ کا مقدمہ ہوٹل مالک سمیت 6 افراد کیخلاف درج

لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کا مقدمہ ہوٹل مالک اور انتظامیہ سمیت 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب کر کے گیس سپلائی کی تھی۔

بوائلر پھٹنے اور گیس لیکیج سے ہوٹل میں آگ لگی، ہوٹل انتظامیہ کی غفلت سے 3 لوگ جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آتشزدگی سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو  بھی نقصان پہنچا۔

ایف آئی آر کے مطابق بوائلر آپریٹر ناتجربہ کار تھا، ہوٹل انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے لیے نوٹس بھی جاری کیا گیا مگر اسے نظر نداز کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلبرگ میں 19 منزلہ ہوٹل میں آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو نے عمارت میں موجود 100 سے زائد طلبہ سمیت 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا، آگ عمارت کے بیسمنٹ میں بوائلر پھٹنے سے لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید