• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او خمیسو خان نے بہادری سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی: آئی جی سندھ

 
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایس ایچ او خمیسو خان بروہی نے بہادری سے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔

آئی جی سندھ نے شکار پور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایس ایچ او کی شہادت میں ملوث 3 کرمنل انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان بھی یا تو قانون کے سامنے پیش ہوں گے یا ان کا اسی طرح قلع قمع کر دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آپریشن بالائی سندھ ہم نے شروع کیا ہے، جو ڈکیٹ مزاحمت کریں گے ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید