• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردشی قرض نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں 148 ارب روپے کم ہوگیا، پاور ڈویژن

نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں گردشی قرض 148 ارب روپے کم ہوگیا، پاور ڈویژن نے گردشی قرض سے متعلق دسمبر 2025 کی رپورٹ جاری کر دی۔ 

اسلام آباد سے جاری پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 تک گردشی قرض 1837 ارب روپے تھا۔ 

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025میں گردشی قرض 1689 ارب روپے پر آگیا، جبکہ جولائی تا نومبر 2025 تک گردشی قرض 224 ارب روپے بڑھا۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025 گردشی قرض میں 75 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید