• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں قابل تجدید توانائی بڑھانا مشکل حالات کے باوجود ممکن ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو بڑھانا مشکل حالات کے باوجود ممکن ہے۔

شیری رحمان نے آلودگی سے پاک توانائی کے عالمی دن پر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہ گزشتہ مالی سال میں بجلی کی پیداوار میں 53 فیصد حصہ قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تعاون، مالی مدد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک میں صاف توانائی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

پی پی سینیٹرنے مزید کہا کہ توانائی کی منتقلی منصفانہ اور عوام کے مرکز پر ہونی چاہیے تاکہ ماحولیاتی انصاف قائم رہے، صاف توانائی نہ صرف آلودگی کم کرے گی بلکہ درآمدی ایندھن کے زرمبادلہ میں بھی کمی لائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی انرجی پالیسی میں نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی تبدیلی شہریوں کے لیے صاف توانائی کے فروغ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید