• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبر یا استثنا سے جنم لینے والا کوئی بھی ’’نیا معمول‘‘ قابلِ قبول نہیں ہو سکتا، پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر یا استثنا سے جنم لینے والا کوئی بھی ’’نیا معمول‘‘ قابلِ قبول نہیں ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  کہا کہ سلامتی کونسل موثر میکانزم وضع کرے اور اپنی قراردادوں کے نفاذ کی منظم نگرانی کرائے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ساتھ زیادہ منظم انداز میں رابطہ قائم کرے اور قانونی بریفنگز کو ادارہ جاتی شکل دے۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے احترام کو ایسی کڑی آزمائش کا سامنا ہے جو شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید