وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی 2015 سے برقرار رکھی جائے گی۔
آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کا سیکشن 4 بی بحال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی مجاز ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے آج ہی مختصر فیصلہ سنا دیں، آرڈر کا انتظار کریں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آج ممکن نہ ہوا تو کل مختصر فیصلہ جاری کریں گے۔