پاکستان اور گھانا کے درمیان پہلی دوطرفہ سیاسی مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلی دو طرفہ سیاسی مشاورت 26 جنوری کو گھانا میں منعقد ہوئی، سیاسی مشاورت دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔
فریقین نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیاحت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر باہمی مفاد کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اگلے سال دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دورہ اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق کیا۔