• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادیٔ تیراہ میں آپریشن مفروضہ ہے: وفاقی حکومت

—جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب

وفاقی حکومت نے وادیٔ تیراہ میں آپریشن کو مفروضہ قرار دے دیا اور صوبائی حکومت پر معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگا دیا۔

اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وادیٔ تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ برف باری میں ہر سال نقل مکانی ہوتی ہے،یہ کوئی کرائسز نہیں ہے جسے کرائسز کی شکل دی جا رہی ہے، وادیٔ تیراہ کے حوالے سے صوبائی حکومت اور جرگے کی مشاورت سے معاملات طے پائے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور جرگے کے درمیان کہیں بھی فوج نہیں، کے پی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ فوج یا ایسے آپریشن پر ڈالنا چاہتے ہیں جس کا وجود نہیں، نقل مکانی معمول کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادیٔ تیراہ کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 سو لوگ موجود ہیں، ہمیں جہاں اطلاع ملتی ہے ہم وہاں جاتے ہیں اور آپریشن کرتے ہیں، نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کا ہے، وہ واپس لے لے۔

قومی خبریں سے مزید