• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: شدید برفانی طوفان سے ہلاکتیں 59 ہو گئیں

—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں شدید برفانی طوفان جاری ہے، جس کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی، صرف نیو یارک میں 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں شدید سرد موسم کے باعث دریائے ہڈسن کے کنارے جم گئے ہیں، سردی کی یہ شدت یکم فروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شدید سرد موسم کے باعث 20 کروڑ افراد کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

برفانی طوفان کے باعث 2 روز میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہر طرف برف ہی برف ہے، جس کی وجہ سے وفاقی دفاتر منگل کو بھی بند رہے۔

دوسری جانب موسمی طوفان فرن (Fern) کے باعث کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 60 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ تاریخ میں شہر کی سب سے زیادہ برفباری قرار دی جا رہی ہے۔

اونٹاریو کے جنوبی علاقے بھی برف سے ڈھک گئے ہیں، برفانی طوفان سے کینیڈا کے بڑے حصے میں روز مرہ معمولات مفلوج ہوکر رہ گئے۔

امریکا میں شدید برفانی طوفان سے ہلاکتیں59 ہو گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید