• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں برفانی طوفان: مختلف حادثات میں ہلاکتیں 30 ہوگئیں

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک کا دو تہائی حصہ اب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری کے باعث 12 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

44 ریاستوں کے تقریباً 20 کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹی میں 8 سے 15انچ تک برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں، نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسیں ہورہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید