• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتیوں کی بڑھتی غیر قانونی امیگریشن عالمی سیکیورٹی کیلئے چیلنج بن گئی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتیوں کا غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن گیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی کے راستے اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق 2025ء میں23830 بھارتی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2024ء میں امریکی حکام نے 85119 بھارتیوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

بھارتی جریدے نے لکھا ہے کہ گرفتار بھارتی روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقوں سے امریکا جا رہے تھے۔

علاوہ ازیں عالمی سیکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیر قانونی امیگریشن، اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو خطرہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید