• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت پاوار کی موت کا سبب بننے والا طیارہ 2023ء میں بھی حادثے کا شکار ہوا: رپورٹ

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز 

مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اور این سی پی چیف اجیت پاوار آج صبح ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا، جو پہلے بھی ستمبر 2023ء میں ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو چکا تھا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نجی طیارہ صبح تقریباً 8 بجے ممبئی سے روانہ ہوا اور 45 منٹ بعد پونا ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب لینڈنگ کے دوران قابو کھو بیٹھا، طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا، حادثے میں اجیت پاوار، پائلٹ اور ایک کریو ممبر سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستمبر 2023ء میں وی ایس آر وینچرز کی ملکیت یہی طیارہ شدید بارش اور خراب موسم کے باعث ممبئی کے چترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا تھا، اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے تھے تاہم معاون پائلٹ شدید زخمی ہوا تھا۔

بھارتی نجی ایوی ایشن VSR کے کیپٹن وی کے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم اور کم حدِ نگاہ معلوم ہوتی ہے۔

بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی کی رپورٹ کے مطابق 2023ء کے حادثے کے وقت طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی مگر وہ رن وے سے ہٹ کر ٹیکسی وے کے قریب جا گرا اور دو حصوں میں ٹوٹ گیا تھا۔

واضح رہے کہ وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی میں قائم ایک نان شیڈول ایئر ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جو نجی چارٹر پروازیں اور میڈیکل ایمرجنسی خدمات فراہم کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید