• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہر فورم پر انکا ساتھ دے رہا ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد سب کے سامنے ہے۔ 

وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا وقت کی ضرورت ہے، حریت قیادت جیلوں میں ناحق قید ہے۔ 

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خطے میں امن صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ممکن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے شہید کیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

قومی خبریں سے مزید