• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے، فیصل کریم کنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وادی تیراہ متاثرین کا مسئلہ سیاسی نعرہ بازی نہیں بلکہ فوری حل کا متقاضی ہے۔

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا نے دورہ خیبر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر معاملے کو سیاست کی نذر کر رہی ہے، ایپکس کمیٹی اجلاس کے لیے بارہا کہا مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عباداللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ 100 دن میں وزیراعلیٰ صرف 10 دن دفتر آئے۔ صوبہ بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، امن و امان اور تیراہ متاثرین کے لیے فوری ایپکس کمیٹی اجلاس بلایا جائے۔

اسٹریٹ موومنٹس پر کروڑوں روپے سرکاری وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ سوات بند ہے، مگر وزیرِاعلیٰ نے صرف سیاسی تقریر کی۔

قومی خبریں سے مزید