• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت پوار کی موت محض ایک حادثہ ہے، سازش خارج ازامکان ہے، شرد پوار

شرد پوار کی اپنے آنجہانی بھتیجے اجیت پوار کے ساتھ ایک پرانی تصویر (بشکریہ سوشل میڈیا)
شرد پوار کی اپنے آنجہانی بھتیجے اجیت پوار کے ساتھ ایک پرانی تصویر (بشکریہ سوشل میڈیا)

نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور بھارت کے سابق وزیر دفاع شرد پوار نے آج پونا کے قریب ہونے والے طیارہ حادثے میں سازش کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ حادثے میں انکے بھتیجے اور ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹر اجیت پوار سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

85 سالہ سینئر رہنما شرد پوار نے حادثے کے حوالے سے کسی بھی سازشی نظریے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی ردعمل میں کہا کہ اجیت پوار کی موت محض ایک حادثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس میں کوئی سیاست شامل نہیں ہے۔ اس واقعے نے مجھے اور پوری ریاست مہاراشٹر کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حزب اختلاف نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

حادثے کے چند گھنٹوں بعد ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے طیارہ حادثے کے پیچھے سیاسی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید